• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید 14 مئی کو ہوگی، اعلان رویت کمیٹی کریگی: فوادچوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ عید 14 مئی بروز جمعہ ہو گی، جس کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے بیان میں کہی ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ عید کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی نے کرنا ہے تاہم وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آ جائے گا جبکہ عید 14 مئی کو ہو گی۔

تازہ ترین