• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم نے 18 مئی کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس رواں ماہ منگل، 18 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کی جانب سے کرتار پور راہداری منصوبے کو پیپرارولز سے استثنیٰ، پاک چین تعلقات کے70 برس مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے، ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سےمتعلق ایس آر اوز جاری کرنےاور  الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے 18 مئی کو طلب کیئے گئے اجلاس کے ایجنڈے میں نجی ایئر لائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے اور  لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری دینا شامل ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کی جانب سے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو، کابینہ الیکٹرانک سرٹیفکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان اور بیرونِ ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے دوران  نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کےچیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ اجلاس میں کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق بھی  متوقع ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے طلب کیئے گئے اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اور  وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

تازہ ترین