• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرت انگیز تقاریر پر کنگنا رناوت کیخلاف مقدمہ درج

بھارتی ادکارہ کنگنا رناوت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کوئن نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی سے متعلق مضحکہ خیز گفتگو کی۔ 

کنگنا کے خلاف ایک سماجی کارکن راجو دتہ کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ کی ساکھ خراب کی۔ 


اس کا کہنا تھا کہ کنگنا نے انسٹاگرام سے اپنے مصدقہ اکاؤنٹ سے مختلف پوسٹس شیئر کیں، جن میں اداکارہ نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ 

انھوں نے استدعا کی کہ اداکارہ کے خلاف نفرت آمیز پروپگینڈے سے مغربی بنگال میں اشتعال کو ہوا دینے کے سلسلے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ 

مذکورہ درخواست پر کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید