• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے اندازہ نہیں تھا کورونا وائرس میرے اندر پارٹی کررہا ہے، کنگنا رناوت

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متنازع بیانات سے آئے روز خبروں کی زدمیں رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت بھی کورونا کی زدمیں آگئیں لیکن ٹیسٹ مثبت آنے سے قبل انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا کہ کرونا ان کے جسم میں ” پارٹی ” کررہا ہے۔

کورونا کی تشخیص کے بعد کنگنا نے انسٹاگرام پر لکھا ” میں گزشتہ کئی دن سے اپنی آنکھوں میں ہلکی سی جلن ، تھکاوٹ اورکمزوری محسوس کررہی تھی، کل ہی ٹیسٹ کرایاجس کا نتیجہ آج مثبت آیا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ وائرس میرے جسم میں پارٹی کررہا ہے،اب جبکہ میں یہ بات جانتی ہوں تو میں اسے ختم کردوں گی۔

کنگنا نے وائرس سے خوفزدہ افراد کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم کسی چیز کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں،اگر آپ خوفزدہ ہیں تو یہ آپ کو مزید خوفزدہ کرے گا۔ آئیں اس کووڈ کو ختم کردیں۔ 

یہ ایک چھوٹے سے وائرس کے سوا کچھ بھی نہیں جسے بہت زیادہ تشہیرملی اور ان کچھ لوگوں کو نفسیاتی بنارہا ہے۔کنگنا کو اکثرایس اوپیزکی خلاف ورزی پرتنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ممبئی ائرپورٹ پر نغیر ماسک پہنے اداکارہ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کشور مرچنٹ نے حیرت کا اظہارکیا تھا کہ وہ ایسا کیوں کررہی ہیں۔ 

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا کو بغیر کسی ماسک کے ڈبنگ اسٹوڈیوز جاتے ہوئے دیکھا گیا جس پر بولی وڈ کی متعدد معروف شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل منگل 4 مئی کو کنگنا کا ٹوئٹراکاونٹ مستقل طورپر بند کردیا گیا تھاجب انہوں نے گشتہ ہفتے مغربی بنگال کے انتخابات میں نریندر مودی کو شکست دینے والی بھارتی سیاستدان ممتا بنرجی کے خلاف تشدد کا مطالبہ کیا تھا۔

دل لگی سے مزید