نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنی چند پروازوں کے شیڈول میں رد و بدل کردیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں ریاض سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پروازپی کے 9726 اب ریاض سے سیالکوٹ جائے گی۔
ترجمان کے مطابق اسی طرح لاہور سے دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9247 اب سیالکوٹ سے دمام روانہ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق ابوظہبی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 262 اب ابوظہبی سے پشاور جائے گی۔