• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر ( این سی او سی) کا خصوصی اجلاس ہوا۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک میں نقل و حمل محدود کرنے سے متعلق اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام صوبائی چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔


اعلامیے کے مطابق 8 سے 16 مئی تک تمام کاروبار، مارکیٹیں بند رہیں گی جبکہ گروسری، میڈیکل اسٹورز، ویکسینیشن سینٹرز کھلے رہیں گے۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق پھلوں، سبزیوں، بیکریز، گوشت کی دکانیں، پیٹرول پمپس بھی کھلے رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سیاحتی مقامات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جانے والوں کو واپس بھیج دیا جائے جبکہ ہوٹلز، ریزورٹس وغیرہ کی بکنگ کینسل کر دی گئی۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق بین الصوبائی، انٹرا اور انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نجی گاڑیوں، ٹیکسی، رکشا پر 50 فیصد سواروں کی اجازت ہوگی جبکہ انٹرنیٹ، سیلولر نیٹ ورک کال سینٹرز، میڈیا آفسز کھلے رہیں۔

تازہ ترین