• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے کتنے ہیلتھ ورکرز متاثر ہوچکے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے


کورونا وائرس سے ملک بھر میں متاثرہ ہیلتھ ورکرز کے حوالے سے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں اب تک 16 ہزار 125 کے قریب ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے۔

ملک میں اب تک مجموعی طور پر 9 ہزار 620 کے قریب ڈاکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

ذرائع وزارتِ صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 ہزار 310 سے زائد نرسنگ اسٹاف متاثر ہوچکا ہے۔


ملک بھر کے اسپتالوں اور شعبہ صحت سے منسلک 4185 ہیلتھ ورکرز بھی کورونا سے متاثر ہوئے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہو کر 155 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ملک بھر میں 530 کے قریب ہیلتھ ورکرز گھروں اور اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق کورونا سے متاثرہ 15 ہزار 425 ہیلتھ ورکرز صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں سب سے زیادہ ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، وہاں 5 ہزار 700 سے زائد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ اب تک 53 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق پنجاب میں تقریباً 3 ہزار 380 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے اور اب تک 28 ہیلتھ ورکرز موت کا شکار ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 880 کے قریب ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے، صوبے میں اب تک کورونا سے 42 ہیلتھ ورکرز انتقال کرچکے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک 770 ہیلتھ ورکز کورونا سے متاثر، 9 ورکرز انتقال کرگئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1459 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 11 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار چکے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں 220 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے، 3 جان کی بازی ہار گئے، آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 704 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر اور 9 انتقال کرگئے۔

تازہ ترین