• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں سیکڑوں پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران کورونا کا شکار


حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں سیکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور ان میں سے 30 اہلکار جان کی بازی ہار گئے، صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیتلھ ورکرز کے ساتھ فورسز کے جوان بھی صف آراء ہیں، شدید گرمی، میں کورونا وائرس سے آگہی مہم ہو یا ایس او پی پر عمل درآمد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے جوان آپ کو اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔

حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں اب تک چھ ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جن میں 30 افسران جان کی بازی ہارگئے۔

ایس ایس پی حیدرآباد کہتے ہیں کہ حیدرآباد واحد ضلع ہے جہاں چار ہزار سے زائد پولیس فورس کو ویکیسن لگائی جارہی ہے۔

ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ان کی فیملی کو بھی ویکسنش لگائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس کے شکار کئی افسران اب بھی آئسولیٹ ہیں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد صحت یاب ہو کر پھر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

تازہ ترین