سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کو 19 سال گزر گئے۔ بھارتی اخبار کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس کو پانی پت کے مقام پر آئی ای ڈی بلاسٹ کے بعد آگ لگائی گئی۔ بھارتی تفتیشی ایجنسی نے تمام مجرموں کو بری کیا۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس حملے میں 43 پاکستانی اور 10بھارتی شہریوں سمیت 68 افراد جان سے گئے۔
رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے رکن کمل چوہان کی گرفتاری نے بھارتی سازش بےنقاب کی۔ اس نے ساتھیوں کی مدد سے دلی سے چلنے والی ٹرین میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔
بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی کرنل پروہت نے بھی سمجھوتا ایکسپریس سانحہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، حملہ کی ماسٹر مائنڈ ابھینو بھارت نامی تنظیم تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی کی عدالت نے سمجھوتا ایکسپریس کے تمام مجرموں کو بری کیا۔