• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان 50 لاکھ انسٹاگرام فالوورز والے پہلے پاکستانی سیاستداں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان 5ملین انسٹاگرام فالوورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بن گئے۔مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیر اعظم کے فالوورز کی تعداد میں یہ اضافہ ان کے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران دیکھنے میں آیا جس کے بعد عمران خان نے انسٹاگرام پر 5ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستان کی پہلی سیاسی شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔عمران خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ان کے سعودی عرب کے دورے کے دوران لی جانے والی مختلف تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین