حالتِ جنگ ہو یا امن، پاک فوج عوام کے ساتھ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ حالتِ جنگ ہو یا امن، پاک فوج عوام کے ساتھ ہے، وزیرِ اعظم اور آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔