• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کا انتقال بھی مدرز ڈے والے  دن ہوا جس کے بعد سے یہ دن اُن کیلئے ہمیشہ کیلئے یاد رہنے والا دن بن گیا ہے۔

یاسر حسین نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ بچپن کی ایک یادگار مگر دھندلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ تصویر ضرور دھندلی ہوئی ہے مگر اماں آپ کی یاد نہیں۔‘


انہوں نے لکھا کہ ’آج مدرز ڈے ہے اور آج ہی رات آپ کی برسی، میرے لیے مدرز ڈے کو ہمیشہ یاد رہنے والا دن بنا دیا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اُن کا عالمی دن منایا گیا۔


اس دن کو منانے کا مقصد محبت کے خالص ترین رنگ کے لیے ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے عقیدت، احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین