کامیڈین اداکار یاسر حسین نے مشہور اداکارہ صبا قمر کے بلاگر اور انفلوئینسر عظیم خان سے شادی نہ کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صبا قمر مضبوط مرد کی حقدار ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر صبا قمر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’جتنی مضبوط صبا قمر خود ہیں وہ اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہیں۔‘
ساتھ ہی یاسر نے مضبوط اور طاقتور مرد کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ’یہ یاد رکھنا کہ مرد اپنی داڑھی مونچھ سے نہیں بلکہ اپنی سوچ اور ایمانداری سے مرد بنتا ہے۔‘
یاسر نے صبا قمر کو یہ بڑا فیصلہ لینے پر باہمت رہنے کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صبا قمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔