• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی میں اضافے پر قومی حکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی میں اضافے پر قومی حکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

شہبازشریف نے تربت میں پٹرولنگ پارٹی اور کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے 2 مختلف واقعات کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین