• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: دہشتگردی کے 2 واقعات، 3 ایف سی اہلکار شہید، 5 زخمی

بلوچستان میں کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے 2 مختلف واقعات میں 3 ایف سی اہلکار شہید 5 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملہ آور ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔


کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے واقعے میں 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں لانس نائیک سید حسین شاہ، سپاہی فیصل محمود اور سپاہی نعمان الرحمٰن شامل ہیں۔

دوسری طرف تربت میں پاک ایران بارڈر پر پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی ہوئے۔

تازہ ترین