• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کو مبارکباد دینے کے لیے ان کی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے۔

سلمان خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ سوشیلا چرک کی ایک خوبصورت یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

اداکار سلمان خان نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مدرز ڈے مبارک ہو۔‘ اور ساتھ ہی میں اُنہوں نے اپنے لاکھوں مداحوں کو عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران محفوظ رہنے کا بھی کہا ہے۔


سلمان خان عرف سلو بھائی کی اس پوسٹ کو اب تک 1 ملین انٹرنیٹ صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے اس پوسٹ پر کمنٹس بھی کیے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم ’رادھے:یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ رواں ماہ  کی 13 تاریخ کو ریلیز ہونے والی ہے جس کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔

تازہ ترین