• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم چارٹر طیارے سے وطن واپس آئے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم چارٹر طیارے سے وطن واپس آئے گی، ٹیسٹ اسکواڈ کل رات ہرارے سے لاہور کے لئے روانہ ہوگا۔

ٹیسٹ اسکواڈ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھے بجے سفر کا آغاز کرے گا اور بدھ کی صبح لاہور پہنچے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ہرارے میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز2 صفر سے جیت لی ہے۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم نے زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔

تازہ ترین