• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران یعقوب کراچی پولیس کے نئے چیف تعینات

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو تبدیل کرکے عمران یعقوب منہاس کو کراچی پولیس کا نیا ایڈیشنل آئی جی تعینات کردیا گیا۔

سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی کو عہدے سے ہٹا کر ان کا اسپیشل برانچ میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران یعقوب منہاس نئے کراچی پولیس چیف تعینات کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمران یعقوب منہاس کے تقرر کی منظوری دی تھی۔

تازہ ترین