• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی جی حدید کی نایاب تصویر کیساتھ مدرز ڈے کی مبارکباد

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام دیا ہے۔

جی جی حدید نے اپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی والدہ یولانڈا حدید کی اپنی بیٹی کائی کو گود میں اٹھا ئے ہوئے خوبصورت تصویر اور ساتھ ہی انکی شادی کی ایک یاد گار تصویر بھی شئیر کی۔


جی جی حدید نےان تصویروں کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی میں مائیں معجزوں کی طرح ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میری والدہ بہت بااثر اور حیرت انگیز ماں ہیں اور بہترین نانی ہیں جس کی ہم نے کبھی خواہش کی تھی۔ ‘

جی جی نے والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم آپ کے لیے اپنی محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔‘

والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جی جی حدید نے لکھا کہ ’ہم تہہ دل سے آپ کے شکر گزار ہیں۔‘

جی جی حدید کی اس پوسٹ کو اب تک 2 ملین سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مداحوں کی جانب سے کمنٹس کرنےکا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین