• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد میں خاتون کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ, شو ہر پر الزام

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ سنگین ہوگیا، لڑکی کے لواحقین نے اس کے شو ہر پر الزام  لگادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین  نے  شوہر اور اس کے گھر والوں پر خاتون پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے۔

 اہل خانہ کے مطالبے پر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال بھجوادی دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  گزشتہ رات خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر اس کا شوہر سول اسپتال لے کر گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید