• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: کورونا کے 986 نئے کیسز، 13 افراد انتقال کرگئے

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 986 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ مملکت میں 13 افراد انتقال کرگئے۔ 

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 27 ہزار 370 ہوگئی۔ 


وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 986 کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

اسی طرح سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 13 مریض کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے جس کے بعد مملکت میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 85 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین