بھارت میں ایک دن میں کورونا کے مزید دو لاکھ اٹھتر ہزار نئے مریض سامنے آگئے جبکہ مزید تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
مرنے والوں کی آخری رسومات کے لیے جگہ کم پڑنے لگی، بھارتی ریاست بہار اور اتر پردیش کے سنگم پر دریائے گنگا میں 40 سے زائد لاشیں تلف ہونے کے لیے چھوڑدی گئیں، جن کو دیکھ کر مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تامل ناڈو، راجستھان اور پوڈوچری میں آج سے دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق مودی حکومت پر قومی لاک ڈاؤن کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔جبکہ بھارت سے سعودی شہریوں کا انخلا جاری ہے۔ دلی سے سعودی شہریوں کو لے کر پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی۔