• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل ملتوی ہوگئی لیکن کوویڈ 19کے وار جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی پی ایل ملتوی ہونے کے باوجود لیگ پر کوویڈ 19 کے وار جاری ہیں اب کول کتہ نائٹ رائیڈرز کے فاسٹ بولر پرسِدھ کرشنا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، وہورون چکرورتی، سندیپ واریئر اور نیوزی لینڈ کے ٹِم سائیفرٹ کے بعدوائرس کا شکار ہونے والے کے کے آر کے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ پرسِدھ کرشنا کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل اور انگلینڈ دورے کے لیے اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا تھااب ان کا دورہ انگلینڈ خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ اور نائٹ رائیڈرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرسِدھ کا کرونا ٹیسٹ بنگلور میں انکے گھر پر کیا گیا۔فرنچائزر کا موقف ہے کہ بائیو سیکیور ببل چھوڑنے تک وہ ٹھیک تھے۔

تازہ ترین