• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین پاکستانی بولروں کا میچ میں پہلی بار پانچ پانچ وکٹ کا کارنامہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار تین بولروں حسن علی ، نعمان علی اور شاہین شاہ نے ایک ٹیسٹ میں پانچ پانچ وکٹ حاصل کئے۔پاکستان نے چار سال بعد بیرون ملک کوئی ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔2017میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دو ایک سے ویسٹ انڈیز میں ہرایا تھا۔ اس کے بعد پاکستان کو بیرون ملک آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے ہاتھوں سیریز میں شکست ہوئی تھی۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حسن علی نے 27 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے 52 رنز دے کر پانچ اور نعمان نے 86 رنز دے کر پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ ایک ہی اننگز میں دو بائیں ہاتھ کے بولرز نے پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔ اس سے قبل ایسا 1909 میں ایجبسٹن کے مقام پر ہوا تھا جب ہرسٹ اور بلتھ نے انگلینڈ کے لیے یہ اعزاز حاصل کیا تھا اور ان دونوں کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے میچ کی تمام 20 وکٹوں کا آپس میں بٹوارا کیا تھا۔ حسن علی کی سیریز میں اوسط 8.92 رہی جو کسی بھی سیریز میں 10 یا اس سے زائد لینے والے پاکستانی بولر کی سب سے بہترین ایوریج ہے۔

تازہ ترین