• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مزید 3754 بھارتی جانیں نگل گیا، دنیا بھر میں 33 لاکھ 6 ہزار 746 ہلاکتیں

کراچی، ممبئی (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کی شدت بدستور برقرار ہے، کورونا وائرس سےایک ہی روز میں مزید 3 ہزار 700سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3لاکھ 70ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیںجس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2کروڑ 27لاکھ ہوگئی،ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد کئی زیادہ ہوسکتی ہے ، دوسری جانب سعودی عرب نے بھارت سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کردیا ہے، دہلی سے سعودی شہریوں کو لے کر پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، دنیا بھر میں کوورنا سے اموات کی تعداد 33 لاکھ 6 ہزار 746 ہوگئی ہے ، ادھر بھارتی ڈاکٹرز نے بتایاہے کہ کورونا کے حالیہ مریضوں یا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کو مہلک اور انوکھے قسم کا فنگل انفکیشن ہورہا ہے ، بھارتی ڈاکٹرز کے مطابق بلغمی مرض جسے بھارت میں ’’بلیک فنگس ‘‘ بھی کہا جاتا ہے ان مریضوں میں زیادہ خطرناک ثابت ہورہا ہے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو ، دریں اثناء بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لاک ڈاؤن میں 17مئی تک توسیع کے بعد تمام کاروباری مراکز بند کردیئے گئے، صرف کھانے پینے کی اشیا اور میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں،دہلی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے نافذ کئے گئےلاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرنے کے بعد دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے کہا ہے کہ تمام لائنوں پر ٹرین سروس مسافروں کے لئے یا لازمی خدمات کے لئے دس مئی سے 17مئی تک بند رہے گی،نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن کو ایک ہفتہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین