• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب آنے والوں کو ادارہ جاتی بنیاد پر قرنطینہ کرنے کا فیصلہ

ریاض(شاہدنعیم) سعودی وزارت داخلہ نے ایسے ممالک سے سعودی عرب آنے والوں کو ادارہ جاتی بنیاد پر قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے پابندی ابھی نہیں اٹھائی گئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے عہدیدار نے پیر کو بیان میں کہا کہ سعودی حکومت نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور سعودی عرب کے متعلقہ صحت حکام کی ہدایات پر طے کیا ہے کہ جو لوگ ایسے ممالک سے سعودی عرب آئیں گے جہاں سے آمد پر پابندی ابھی اٹھائی نہیں گئی ہے انہیں سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ کیا جائے گا-

تازہ ترین