• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر متعدد وارداتیں، 4 گاڑیاں، 18 موٹرسائیکل بھی  غائب

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں ،13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی دو گاڑیاں اور 5 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ ریس کورس کے علاقے افشاں کالونی سے ڈاکٹر شہبازکی گاڑی نمبر آئی سی ٹی ،ایف ایف719 اورتھانہ ٹیکسلاکے علاقہ وحدت کالونی سے گاڑی نمبر پی کے015 چوری ہوگئی۔ تھانہ نیوٹاؤن کوشہزادنے بتایاکہ ڈی ایس پی آفس کے سامنے 2 موٹر سائیکل سوار 2 موبائل اور 60 ہزارروپے گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ گوجرخان کو شازیہ سلطانہ نے بتایا کہ جی ٹی روڈ کراس کر تے ہوئے ایک موٹرسائیکل سوار موبائل میرے ہاتھ سے چھین کر فرار ہو گیا۔ تھانہ گوجرخان کو نگینہ نے بتایاکہ چور میرے گھرکے تالے توڑکر دوطلائی بالیاں اوردو انگوٹھیاں چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ کہوٹہ کو مجیب الرحمٰن نے بتایاکہ میری دکان سے موبائل نامعلوم چور لے گیا ۔ تھانہ نصیرآبادکوحسنین نے بتایاکہ 2 موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ویسٹریج کوراحیل نے بتایاکہ ویسٹریج تھری سے اس کاموبائل چوری ہوگیا۔ تھانہ ٹیکسلاکوصفدرنے بتایاکہ ایک شخص پیدل آ یا اور چاقو کے زور پر میرا بائیک نمبر ٹی ایس کے-4862 چھین کر فرار ہوگیا۔ تھانہ آراے بازارکے علاقہ ٹینچ بھاٹہ میں ریحان کاموبائل اورتھانہ ائرپورٹ کے علاقے رحیم آبادمیں عارف کاموبائل چوری ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کو طارق نے بتایاکہ 3 موٹر سائیکل سوار عابدمجید روڈ سےگن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل کارڈ چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ ائرپورٹ کو شہزادنے بتایاکہ 2 موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پراس سے 2ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔دریں اثناء تھانہ شمس کالونی کے علا قے ایچ 13 میں غلام رسول کےگھر میں 4 مسلح افراد نےداخل ہو کر نقدی ،زیورات ،پسٹل مالیت 18 لاکھ روپے چھین لئے ۔تھانہ کھنہ کے علا قے ڈھوک کالا خان میں غفران سے تین نامعلوم افراد نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔ تھانہ نون کے علا قے ڈائیو بس اڈہ میں منیب طاہر سے نقدی اور موبائل فون مالیت 76 ہزار روپے چھین لئے گئے ،تھانہ گولڑہ کے علا قے جی 13/2 میں سعید شاہ کی کار ایل ای ای 2569 چوری کر لی گئی ،تھا نہ کورال کے علا قے گلبرگ میں حمیر احمادکی کار ایم این ایل 2324 چوری ہو گئی ،تھانہ رمنا کے علا قے جی الیون میں محمد فیصل کا موٹرسا ئیکل ای آر 579 چوری کر لیا گیا۔تھانہ کورال کے علا قے سترہ میل میں سعید کا موٹر سائیکل بی ای ایل 964 چوری کر لیا گیا ،تھانہ آئی نائن کے علا قے آئی ایٹ میں دانیال حمید کا اپلائیڈ فار مو ٹر سائیکل چوری ہو گیا ،تھانہ سہالہ کے علا قے ہر دوگر میں ساجد حسین کا موٹرسائیکل آر آئی ایم 1081چوری ہو گیا ،تھانہ کراچی کمپنی کے علا قے جی نائن میں محمد عامر کا موٹرسائیکل بی ای پی 367 چوری کر لیا گیا ،تھانہ نون کے علا قے آئی 14 میں محمد عامر کے گھر سے نقدی ،زیورات اور موبائل چوری کر لیا گیا ،تھانہ آئی نائن کے علا قے فیض آباد میں محمد طا ہر کی گا ڑی سے نقدی و موبائل چوری کر لیا گیا ،گولڑہ پولیس نے امتیاز علی کی رپورٹ پر محمد طارق کے خلاف 20 لاکھ روپے اور مارگلہ پولیس نے فیصل یاسین کی رپورٹ پر عمران نصیر کے خلاف 17 لاکھ 50 ہزار روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین