• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر سوہاوہ جانے سے روکنے پر سرکاری افسر کی اے ایس آئی سے تلخ کلامی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ کوہسار کے علاقے آگے ’’ناکہ دامن کوہ‘‘ پر پیر سوہاوہ جانے سے روکنے پر سرکاری افسر اور انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر سرکاری افسر غصے میں آگیا۔ ایس پی سٹی عمر خان نے اے ایس آئی شہزاد کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ افطاری سے چند منٹ پہلے سرکاری افسر ہمراہ فیملی دامن کوہ جا رہے تھے۔ دامن کوہ جانے والے راستے پر اے ایس آئی شہزاد ڈیوٹی پر مامور تھا، روکنے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور ایک تھپڑ بھی لگ گیا جس پر دونوں تھانہ کوہسار پہنچ گئے۔ ایس پی سٹی نے ناکہ انچارج کو معطل کر دیا۔ مزید انکوائری جاری ہے۔
تازہ ترین