• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر خاتون سے زیادتی اور ڈکیتی، باپ بیٹا گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ سہالہ پولیس نے گن پوائنٹ پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد قیمتی اشیاء چھینے والے باپ بیٹے کوگرفتار کر لیا۔ خاتون دفتر سے گھر آرہی تھی کہ ٹیکسی ڈرائیور بہانہ بنا کر گاڑی کو دوسرے راستے کی طرف لے گیا ،ٹیکسی کی ڈرائیونگ بیٹا کررہا تھا جبکہ باپ ساتھ بیٹھا ہوا تھا جس نے گن پوائنٹ پر اپنے بیٹے کے سامنے خاتون سے زبردستی زیادتی کی اور زیورات و موبائل لے کر دونوں فرار ہوگئے۔ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف اسلام آباد سمیت دیگر اضلاع میں خواتین سے زیادتی، ڈکیتی،چوری اغواء جیسے معتدد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے میں تفتیش شروع کردی گئی۔
تازہ ترین