• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے،قاضی فتح الباری

پشاور(جنگ نیوز)قاضی فتح الباری رستمی( فتح العلوم نواکلی رستم )نے مختلف مساجد میں ختم القران کے حوالے سے تقریبات سے اپنے خطاب میں کہا کہ تراویح میں ختم القرآن کریم بڑی سعادت اور خوش آئند اقدام ہیں یہ نیکیوں کمانے کا مہینہ ہے اللہ تعالی نے روزے کے اندر عبدیت اور روحانی ترقی کی بڑی تاثیر خصوصیت رکھی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں روزے تو خاص میرے لیے ہیں۔اس کا بدلہ میں خود دوں گا کتنی بڑی خوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم سے اپنا تعلق مزید مستحکم کرکے ان کے معنی ترجمہ و تفسیر سے آگاہی حاصل کرکے خود اس پر عمل پیرا ہو کر دوسروں کو اس پر عمل کرنے کے لئے تیار کریں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی ذات غنی ھے۔ بندوں کی بھوک پیاس سے اس کی بڑائی میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔ ہاں یہ سارے نیک اعمال اپنے بندوں کو نوازنے اور تمام مخلوق میں ان کا رتبہ بڑھانے کے لئے مقرر کیے ہیں۔ سارے اعمال کا اصل مقصد اظہار عبدیت وبندگی ھے۔ انہوں نے کہا کہ رب تعالی کا نہایت کرم ہے کہ اس نے یہ مبارک مہینہ ہمیں دوبارہ نصیب فرمایا۔ لہٰذا مبارک گھڑیوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔
تازہ ترین