• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی مصروفیات کا شیڈول جاری

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قائدِ حزبِ اختلاف اور صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف آج فلسطین کے سفارت خانے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف وہاں مسجدِ اقصیٰ اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کریں گے۔

ترجمان نون لیگ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حریت رہنما اشرف صحرائی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر ہاؤس میں اشرف صحرائی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔


مریم اورنگزیب کے مطابق نون لیگ کے آزادجموں و کشمیر کیلئے پارلیمنٹری بورڈ کا اجلاس بھی آج ہو گا۔

نون لیگی ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شہباز شریف شرکت کریں گے، جس میں آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے لیے امیدواروں سے متعلق غور ہو گا۔

تازہ ترین