• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیبیہ میں نئی تفتیش کا حکم دیکر عمران خان نے تسلیم کرلیا شہباز شریف کیخلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دیکر عمران صاحب نے تسلیم کرلیا شہبازشریف کیخلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ثابت ہوگیا کہ آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ،ملتان و لاہور میٹروز، آمدن سے زائد اثاثوں کے سب کیس صرف سیاسی انتقام تھا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی کمیشن خور،غیرقانونی ٹیم نے انہیں آٹا چینی، بجلی، گیس، ایل این جی، دوائی چوری پر کوئی بریفنگ دی؟،آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری پہ بریفینگ لیں جس کے مرکزی کردار عمران خان ہیں، غیرقانونی ٹیم کیوں نہیں بتارہی کہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طورپر ختم (کواش) کرچکی ہے ۔

تازہ ترین