• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم منیرفلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئےدعاگو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نیلم منیر فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعاگو ہیں۔

اداکارہ نیلم منیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمسجد الاقصٰی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یا اللہ کشمیر ، فلسطین کو آزادی اور دنیا کے تمام مسلمانوں کوشیطان کے شر اور دشمنوں سے تحفظ عطا فرما۔‘


اداکارہ نیلم منیرنے مزید لکھا کہ’ ہم تیرے بغیر بے بس ہیں۔ یا اللہ ، براہ کرم ہمارے روتےہوئے بچوں اور مایوس ماؤں کو سنیں۔‘

نیلم منیر نے مشکلات سے نجات کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یا اللہ ہمیں غموں سے آزادی دے اور ہمیں مظالم سے بچالے۔‘

انہوں نے اب تک شہید ہوجانے والوں کی کے لیے لکھا کہ ’یا اللہ شہید ہونے والوں کو جنت میں جگہ عطا فرما۔‘

آخر میں نیلم منیرنےاپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یا اللہ ہمیں سچے مسلمان بنا اور پوری دنیا میں اسلام کو سربلندی عطا فرما۔ یا اللہ ہمیں دنیا اور آخرت بھلائی عطا فرما، آمین۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید