• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت آئسولیشن میں چلی گئی ہے،سعد رفیق

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران کو بھیک مانگنے کے علاوہ کوئی کام نہیں،ملکی معیشت آئسولیشن میں چلی گئی، اسے ریورس گیئر لگایا گیا ہے۔

شیخوپورہ میں میاں جاوید لطیف کے گھر آمد کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جاوید لطیف کی فیملی سے اظہار یک جہتی کے لیے آیا ہوں۔

سعد رفیق نے کہا کہ میں جاوید لطیف کی سیاسی اور نظریاتی سیاسی موومنٹ کا گواہ ہوں، غداری کے تمغہ سے نوازا گیا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

لیگی رہنما نے مطالبہ کیا کہ جاوید لطیف پر جھوٹے مقدمہ کو فی الفور ختم کیا جائے،یہ نفرتیں اور تلخیاں ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ پی ڈیم ایم اپنی تحریک عید کے بعد شروع کرے گی۔

تازہ ترین