• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیبیہ ریفرنس عدم ثبوتوں کے باعث قانونی طور پر ختم ہوچکا،مریم اورنگزیب

حدیبیہ ریفرنس عدم ثبوتوں کے باعث قانونی طور پر ختم ہوچکا،مریم اورنگزیب


اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر ڈھائی سال سے لگائے جانے والے الزامات کا ثبوت نہیں ملا، اب حدیبیہ کیس کھولنے کی بات ہور ہی ہے۔

حدیبیہ ریفرنس عدم ثبوتوں کے باعث قانونی طور پر ختم ہوچکا، نااہلی چھپانے کیلئے کیس دوبارہ کھولے جا رہے ہیں، 58 والیم میں ایک شخص نے شہباز شریف کیخلاف گواہی دی، کیا چینی، آٹا، گیس چوروں کو آج تک پکڑا ہے؟ 

شہباز شریف کیخلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، صاف پانی ،آمدن سے زائد اثاثے ،56 کمپنیز کیس،منی لانڈرنگ سمیت تمام کیسز میں کچھ ثابت نہیں ہو سکا۔ ان کیسز پر کاغذ لہرا لہرا کر قوم کو بے وقوف بنایا جاتا رہا ہے لیکن کچھ نہیں نکلا ۔ 

منگل کو پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب سعودی عرب سے واپس آئے ہیں مہنگائی پر بریفنگ نہیں لی ۔ کتنے لوگ مر گئے کوئی بریفنگ نہیں لی ۔ 

عوام مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب رہے ہیں، وزیراعظم نے دورے سے واپسی پر شہباز شریف کی ضمانت پر بریفنگ لی، شہباز شریف سے متعلق عدالت نے واضح لکھا کہ شہباز شریف نے کرپشن نہیں کی۔ 

2000 میں ڈکٹیٹر نے نیب کے ذریعے حدیبیہ ملز کا کیس بنایا، 58 والیم میں ایک شخص نے شہباز شریف کیخلاف گواہی دی۔

تازہ ترین