• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، چین کی جانب سے طلبہ کی اسکالرشپ کیلئے 40لاکھ روپے جاری

گوادر( نامہ نگار )   ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آ فیسر محمد جان رضا کے مطابق چائینز ایمبیسی کی جانب سے گوادر کے مختلف سر کاری اسکولوں میں ہو نہار مگر مستحق طلبہ میں اسکا لر شپ کی فراہمی کے لئے گرانٹ جاری کر دی گئی ہے اس ضمن میں 40لاکھ روپے مختص کے گئے ہیں گرانٹ کی رقم محکمہ تعلیم کے حوالے کی گئی ہے جس کے بعد گزشتہ روز گرانٹ کے چیک مختلف سر کاری اسکولوں جس میں گورنمنٹ بوائزہائی اسکول گوتری، گورنمنٹ بوائیز ہا ئی اسکول شمبے سماعیل ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے سما عیل شامل ہیں کے ذمہ داروں میں تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آ فیسر گوادر محمد جان رضا کا کہنا تھاکہ چائینز حکومت کی جانب سے تعلیم کے شعبہ میں معاونت اہمیت کا حامل ہے اس سے گوادر کے ہونہار اور مستحق طلبہ کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ آ گے چل کروہ اپنے لئے تعلیمی ترجیحات کی ضرورت بھی پوری کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گرانٹ کی رقم متعلقہ اسکو لوں میں قائم کمیٹی کی توسط سے تقسیم کی جائے گی ۔
تازہ ترین