• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال کوئٹہ میں 24 گھنٹے کورونا ٹیسٹ اور ویکسینیشن جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سول اسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے عوام کورونا سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کریں تاکہ وہ اوران کے خاندان کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں ۔یہ بات انہوں نے منگل کو کورونا ماس ویکسی نیشن سینٹر سول اسپتال کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ سول اسپتال کوئٹہ کے کورونا ماس ویکسی نیشن سینٹر میں چوبیس گھنٹے مریضوں کے کورونا ٹیسٹ اور کورونا سے بچائو کی ویکسین لگائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری اور آر ایم او جنرل ڈاکٹر حفیظ سیال کی نگرانی میں کورونا ماس ویکسی نیشن سینٹر اور شعبہ حادثات میں ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹر محبوب قمبرانی اور آر ایم او شعبہ حادثات ڈاکٹر جاوید افضل کی زیر نگرانی کورونا کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں سول اسپتال کوئٹہ میں ابتک ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے اور یہ عمل دن رات جاری ہے ۔
تازہ ترین