• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کیجانب سے کوہِ پیما شہروز کاشف کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہِ پیما شہروز کاشف کو اس عالمی اعزاز پر مبارکباد دی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان آفس کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دُنیا کے کم عُمر ترین پاکستانی کوہِ پیمار شہروز کاشف کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دُنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے والے دُنیا کے کم عمر ترین  19 سالہ پاکستانی شہروز کاشف کو مبارکباد۔‘

واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا جس کے بعد شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

شہروز کاشف نے دنیا کے کم ترین ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیما کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شہروز کاشف اس سے قبل براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں، 19 سالہ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

تازہ ترین