• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلی آئلش نے تصویری کہانیوں اور واقعات سے بھرپور آڈیو کتاب ریلیز کردی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ایوارڈ یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش نے مداحوں کو اپنی زندگی سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے کے لیے نایاب اور ان دیکھی تصاویر سے بھرپور تصویری کتاب اور کہانیوں اور واقعات سے بھری آڈیوکتاب ریلیز کردی۔گزشتہ چند سال میں ہولی وڈ شخصیات سمیت معروف شخصیات میں سوانح عمری کے بجائے اپنی نایاب اور ان دیکھی تصاویر و ویڈیو سے سجی وژوئل کتابیں جاری کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔اور اسی رجحان کے پیش نظر کم عمری میں لوگوں کی توجہ حاصل کرکے سپر اسٹار بننے والی بلی آئلش نے بھی بیک وقت تصویری و آڈیو کتاب جاری کردی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلی آئلش نے 11 مئی کو اپنی کتاب کے دونوں مجموعے فروخت کے لیے پیش کردیے اور ابتدائی طور پر کتاب کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔بلی آئلش کی تصویری کتاب میں ان کے بچپن اور لڑکپن کی ان دیکھی اور نایاب تصویروں کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ کتاب میں گلوکارہ کی کچھ بولڈ اور وائرل تصویریں بھی شامل کی گئی ہیں۔اسی طرح گلوکارہ نے زندگی کے دلچسپ واقعات سے مداحوں کو باخبر کرنے کے لیے آڈیو کتاب بھی جاری کی ہے، جسے ایک سی ڈی میں پیش کیا گیا ہے اور اس میں بلی آئلش نے ایسے واقعات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں، جنہیں آج تک ان کے مداحوں نے نہیں سنا ہوگا۔گلوکارہ کی کتاب کے دونوں ورژنز کو ان کی ذاتی ویب سائٹ پر دیے گئے لنکس کے ذریعے بھی آن لائن خریدا جا سکتا ہے.ان کی کتابوں کو ایمازون سمیت دنیا کے دیگر بڑے آن لائن اسٹورز پر بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔بلی آئلش کی کتاب کو فوری طور پر یورپ و امریکا سمیت ایشیا کے بعض ممالک میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، ان کے کتابوں کو جنوبی ایشیا میں صرف بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین