• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر مالدیپ سے رواں ہفتے انگلینڈ روانہ ہوسکتے ہیں،کیوی کوچ

ویلنگٹن (جنگ نیوز) آئی پی ایل 2021 کے رد ہونے کے بعد بھارت سے نکلنے والے کیوی کرکٹرز الحال مالدیپ میں ہیں جہاں وہ قرنطینہ کررہے ہیں۔ ان میں کپتان کین ولیمسن ، مچل سینٹنر، کائل جیمسن اور فزیو ٹامی سمسیک شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اور اس کے بعد بھارت کے خلاف آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے اس ہفتے کے آخر میں انگلینڈ روانہ ہوسکتے ہیں۔ البتہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ انگلینڈ پہنچنے پر کھلاڑیوں کو قرنطینہ کرنا ہوگا یا نہیں ۔

اسپورٹس سے مزید