تہران (جنگ نیوز)ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سابق صدر احمدی نژاد رواں برس جون میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لیں گے۔ ایرانی میڈیا پر نشر کی گئی ویڈیو میں احمدی نژاد اپنے حامیوں کے ہمراہ وزارت داخلہ میں قائم رجسٹریشن سینٹر میں بطور صدارتی امیدوار رجسٹریشن فارم درج کراتے دکھائی دیے۔ سابق صدر حالیہ برسوں میں موجودہ حکومت پر بھرپور تنقید کرتے رہے ہیں۔ ایران میں آئندہ ماہ 18جون کو نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔