• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) امریکہ کے شہر ڈینور کے قریب دو چھوٹے ہوائی جہاز فضا میں ٹکرا گئے جن میں سے ایک گر کر تباہ ہوگیا جبکہ دوسرے کو شدید نقصان پہنچا جو ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک پرائیویٹ فلائٹ نمبر کے جی 970سالیدہ ایئرپورٹ سے ڈینور کنٹینیل ائرپورٹ جا رہی تھی جبکہ پرواز این 416کے جے نے ڈینور کے کنٹینیل ایئرپورٹ سے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے ٹیک آف کیا تھا یہ چھوٹا طیارہ روٹ سے ہٹ کر قریبی علاقے میں 35 منٹ سے زائد کی پرواز کے بعد چیری کریک اسٹیٹ پارک کے اوپر پہنچا تو لینڈنگ کیلئے آنے والی فلائٹ کے جی 970 سے ٹکرا گیا۔ یہ پانچ سال پرانا چھوٹا طیارہ حادثے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق فلائٹ کے جی 970 کے لیے 43 سال پرانا پرائیویٹ طیارہ استعمال کیا گیا تھا۔ حادثے کے وقت یہ پرواز ایئرپورٹ کے قریب لینڈنگ اپروچ پر تھی جو شدید نقصان پہنچنے کے باوجود باحفاظت لینڈ کر گئی۔ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تازہ ترین