سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی اداکارہ آمنہ الیاس عید کے پہلے روز بھی انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہیں۔
عید کے پہلے روز آمنہ الیاس نے اپنی پہلی تصویر تقریباً دوپہر2 بجے شیئر کی۔جس کے 3 گھنٹے بعد انہوں نے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میں عیدی کا انتظار کررہی ہوں۔
اداکارہ نے عید کے پہلے روز رات 10 بجے اپنی تیسری تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وعدہ! آج کی آخری تصویر۔
آمنہ الیاس کی تمام تصاویر کو انکے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور کمنٹ سیکشن میں سیکڑوں لوگوں نے انہیں عید کی مبارکباد بھی دی۔