• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں مضبوط رہو،ﷲ تمہارے ساتھ ہے،عامر خان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ فلسطین کے لوگ مضبوط رہیں، ﷲ آپ کے ساتھ ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا کہ فلسطین کے لوگوں کی مشکلات دیکھ کر دکھ ہوا۔ ان کے لئے دعاگو ہوں، امید ہے فلسطینی مسلمانوں کے لئے آسانیاں ہوں گی۔

عامر خان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ فلسطین کے معصوم بہن بھائیوں کے حالات پر میرا دل غمزدہ ہے۔آپ مضبوط رہیں، ﷲ آپ کے ساتھ ہے۔


عامر خان کے پیغام کو ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور فلسطین کے لوگوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔

تازہ ترین