• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالم اسلام سے گزارش ہے کہ فلسطینیوں کی مدد کریں، طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کاکہنا ہے کہ عمران خان کے خادم حرمین شریفین سے رابطے ہوئے ہیں،عالم اسلام سے گزارش ہے کہ فلسطینیوں کی مدد کریں۔

حافظ طاہر اشرفی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں،اسرائیل کا غصہ اپنے ملک پر نکال کراملاک کا نقصان نہ پہنچائیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس بلایا گیا ہے، مسلم امہ کشمیر اورفلسطین کے معاملے پر آگے بڑھے گی۔

طاہر اشرفی نے مزید کہاکہ فلسطین پر بم گرائے جارہے ہیں، غزہ میں تشدد سے خواتین اور بچے شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حافظ طاہر اشرفی نے آج جمعہ کے روز پورے ملک میں یوم فلسطین منانے کا اعلان کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید