وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے آج جمعہ کے روز پورے ملک میں یوم فلسطین منانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصل مسجد کے باہر مظاہرہ ہوا جبکہ کوئٹہ میں بھی علمدار روڈ پر فلسطین کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، فلسطینی صدر اور وزیراعظم نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔
عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی قیادت مشکل وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔