• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون لاٹری جیت کر بھی انعامی رقم سے محروم

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خاتون 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر یعنی تقریبا چار ارب روپے کی لاٹری جیت کر بھی انعامی رقم سے محروم ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کی خاتون کاانعامی ٹکٹ غلطی سے کپڑوں میں ہی دھل گیا۔

لاٹری کے منتظمین نے خاتون کے دعوے کی تحقیقات شروع کردیں۔ خاتون کے ٹکٹ لیتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کیگئی۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس ثبوت کےبغیر انعام نہیں دیا جاسکتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید