• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آدتیہ چوپڑا کا کورونا ریلیف فنڈ میں خطیر رقم کا عطیہ

یش راج فلمز کے سربراہ آدتیہ چوپڑا نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کی 50ویں سالگرہ کے جشن کا بجٹ کورونا ریلیف فنڈ کےلیے عطیہ کردیا۔

سال 2020 میں، بھارت کے سب سے بڑے پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز نے 50 شاندار سال مکمل کیے اور 49 سالہ فلم پروڈیوسر نے عالمی سطح پر اپنی کمپنی کے اس ناقابل یقین سنگ میل کو عبور کرنے کی خوشی میں جشن منانے کے کافی بڑے پلانز بنائے تھے۔

چوپڑا نے ان تقریبات کے لیے ایک بڑا بجٹ مختص کیا تھا جو لوگوں کے تبصروں کا مرکز بن گیا تھا۔ البتہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے بھارت کے حفظانِ صحت کے نظام کو تباہ اور صنعت کو دوبارہ بند کردیا۔

چوپڑا نے صنعت اور اس کے روز مرہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی مدد کے لیے پروڈکشن ہاؤس کی 50ویں سالگرہ کے جشن کا بجٹ کورونا ریلیف فنڈ کے لیے عطیہ کردیا۔

اس کے علاوہ یش راج فلمز کے سربراہ آدتیہ چوپڑا نے بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تناظر میں، گور گاؤں میں ہزاروں فرنٹ لائن ورکرز اور اندھیری میں لوگوں کو قرنطینہ مراکز میں پکا ہوا کھانا فراہم کرنے کے لیے یش راج فلمز اسٹوڈیو کا کچن بھی کھول دیا ہے۔

تازہ ترین