امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن رکن لز چینی (Liz Cheney) کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی ووٹنگ کے معاملے پر اراکین نے اپنی جان کے خطرے کے سبب ووٹ نہیں دیئے۔
لزچینی نے کہا کہ کچھ جی او پی اراکین نے ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں اپنی جان کے خطرے کے سبب ووٹ نہیں دیئے۔ ٹرمپ پر تنقید انہیں کانگریس میں ریپبلکن پارٹی قیادت سے ہٹا نے کا سبب بھی بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے مواخذے کی ووٹنگ کے معاملے پر بہت سے اراکین نے انہیں بتایا کہ وہ اپنی سیکیورٹی اور زندگی کے حوالے سےخوفزدہ ہیں۔
کانگریس کے اراکین اپنی سیکیورٹی کی وجہ سے ووٹ کاسٹ کرنےکے قابل نہیں تھے۔
لز چینی کا کہناہے کہ وہ کانگریس کی رکن ہوتے ہوئے الیکشن میں فراڈ کے جھوٹ کی مخالفت کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سچائی کی موت ہوچکی ہے، سچائی پھیلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔