• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریس کی خاتون رکن کو ٹرمپ پر تنقید مہنگی پڑگئی


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کانگریس کی خاتون رکن لز چینی کو تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، خاتون کانگریس رکن لز چینی کو ایوان نمائندگان کے ری پبلکن کاکس کی سربراہی حیثیت سے ہٹادیا گیا۔

ریاست وائیومنگ (Wyoming) سے تعلق رکھنے والی لز چینی نے امریکی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے دھاندلی کے بیانیے کی حمایت کرنے سے انکار کیا تھا۔

ری پبلکن کاکس اجلاس میں بھی لز چینی نے ٹرمپ کے بیانیے کے برعکس ری پبلکن پارٹی کو آئین کے تحت بنیادی قوانین کے ساتھ لےکر چلنے کی بات کی تھی۔

تازہ ترین